انجمن تاجران کیچ نے کیچ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں ایک پر وقار ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران کے صدر نثار احمد جوسکی ، حاجی کریم بخش، اعجاز احمد جوسکی، حاجی عبد الرحمن ، غلام اعظم دشتی، اسحاق روشن دشتی، جمیل عمر اورعثمان اسلام دیگر تاجران شامل تھے اس موقع پر کیچ بار کے صدر رستم جان گچکی ایڈووکیٹ اور بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین قاسم علی گاجی زئی ایڈووکیٹ، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبد الماجد بلوچ ایڈووکیٹ، کیچ بار کے جنرل سیکرٹری محترمہ گل سمین بلوچ ایڈووکیٹ،عبد المجید دشتی ایڈووکیٹ، نیاز محمد ایڈووکیٹ، شکیل احمد زاعمرانی ایڈووکیٹ، پیر جان بلوچ ایڈووکیٹ، وسیم نسیم ایڈووکیٹ، عبد الوہاب ھوت ایڈووکیٹ، شیر نواز دشتی ایڈووکیٹ عبد الوہاب بلوچ ایڈووکیٹ، شبیر احمد دشتی ایڈووکیٹ، محمد عارف ایڈووکیٹ، سمائیل احمد ایڈووکیٹ، شکیل تاج ایڈووکیٹ، مہران ایڈووکیٹ، جمال ایڈووکیٹ، فقیر جان گچکی ایڈووکیٹ، ناصر علی ایڈووکیٹ عابد علی ایڈووکیٹ ، حافظ سرفراز خالق ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء شامل تھے
اس موقع پر کیچ بار کے صدر رستم جان گچکی ایڈووکیٹ، قاسم علی گاجی زئی ایڈووکیٹ، عبد المجید دشتی ایڈووکیٹ نے انجمن تاجران کا شکریہ ادا کیا،
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری اور تاجر برادری معاشرےکے دو اہم ستون ہیں، دونوں کا باہمی تعاون، رابطہ اور ہم آہنگی علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل، قانون کی بالادستی اور سماجی استحکام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کی تقریبات باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اجتماعی مفادات کے لیے مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
2






