4

حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین لوٹ مار کا فیصلہ ہے،حافظ نعیم الرحمان

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب ۔؟ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ  یہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے، اتحادی حکومت قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، امیر جماعت اسلامی  نے کہاکہ حکومت لیوی کے نام پر بھتہ خوری کیوں ختم نہیں کرتی، ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین کیلئے نئی سہولت کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں