6

حکومت کا پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ

(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافے کا اثر عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ ، حکومت نے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں اب یومیہ بنیاد پر  فیصلہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل اپناتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

 آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا، حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔

 اس موقع پر وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی نعمان علی نے موقف اپنایا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔

  آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے موقف اپنایا کہ  ایسوسی ایشن او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

 انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں،نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اورقیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا،ایسوسی ایشن حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف مری پہنچ گئے، نواز شریف سے اہم ملاقات کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں