
(24 نیوز )میکسیکو کے ساحل کے قریب7 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹو مادیرو کے قریب شدید زلزلے نے ساحلی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خطے کے لیے سونامی کا خطرہ جاری کیا، زلزلے کے جھٹکے ایل سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر اور بحرین بھی ایرانی حملوں کی زد میں آ گئے






