1

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا محسن نقوی

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ حکومت اپنی مدت ہر ممکن پوری کرے گی، میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا،وزیر خارجہ نہیں جا رہا۔ 

محسن  نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل جتنےمرضی تعلقات ٹھیک کر لیں ہم سیاستدانوں کو تعلقات لا کر دے دیں لیکن جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے اس وقت تک ان کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ،اگر ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کوئی فائدہ نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ فیلڈ مارشل نے بارہا کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دوں گا،نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا،صرف نون لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں میری ذاتی رائے میں پی ٹی آئی کو بھی اس نظام کو بہتر کرنے میں اکٹھا ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ یہ حکومت اپنی مدت ہر ممکن پوری کرے گی،میں صدارتی نظام کی بات بھی نہیں کر رہا،میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا،وزیر خارجہ نہیں جا رہا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنشن اور مراعات سے متعلق کیس ، عدالت سے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشی کی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں