6

تقرر و تبادلے؛ریٹائرڈ افسر ظفر حسن فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن مقرر

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر حسن کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ عمر رسول کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

 صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر حسن کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری 3 سال یا 65 سال کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، کیلئے کی گئی ہے، دوسری جانب گریڈ 22 کے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ عمر رسول کی 27 ستمبر 2026 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں، حکومت نے گریڈ 22 کے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن حامد یعقوب شیخ کی 31 جولائی سے 7 اگست 2026 تک رخصت بھی منظور کر لی ہے، ان کی رخصت کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی چارج اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو تفویض کیا گیا ہے، تقرر و تبادلوں کے حوالے سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر عدنان راشد خان کو ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کرکے جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر امجد راجہ کا اقتصادی امور ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسر امبر گیلانی، جو سی ڈی میں تعینات تھیں، کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر بابر بخت قریشی کو او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر عدنان ظفر خان کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دے کر سرکاری ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی سے متعلق تمام تقرر و تبادلوں، رخصت، ریٹائرمنٹ اور محکمانہ سزا کے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں