10

لاہور؛ویلنشیا ٹاؤن کے ایک گھر سے خاتون 3بچے کی لاشیں برآمد

(24نیوز) لاہور کے  علاقے ویلنشیا ٹاؤن، بی ون بلاک کے ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مرنے والوں میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسل شامل ہیں۔ ان بچوں کا والد ناصر ڈوگر زیر حراست ہے۔ ابتدا میں یہ اطلاع سامنے آئی کہ ان تین  بچوں کی والدہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کی ماں بھی مر چکی ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ اس گھرانے کا سربراہ ، جو تین بچوں کا  باپ ہے، وہ اپنی بیوی پر بچوں کو زہر دینے کا الزام لگا رہا ہے۔

جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔  بعد میں پولیس نے بتایا کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی خود  جائے وقوعہ پر گئے ۔

16سالہ ریحان، 11 سالہ اریشہ، 09 سالہ ارصل  کی لاشین گھر سے ملیں اور  بچوں کی ماں علینہ ڈوگرکی  وفات ہسپتال پہنچ کر ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو زہر  یلی چیز کھلائی گئی۔ ان مرنے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابھی نہیں ہوا۔ 

بچوں کے والد کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن   اسد علی  نے کہا کہ  پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
ابتدائی تحقیقات یہ ہی ہیں کہ خاتون علینہ نے بچوں کو زہر دیکر خود بھی زہر کھایا۔

یہ بھی پڑھیں:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں