
(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بدستور نافذ رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی کی وصولی بھی جاری رکھی جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ
یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔
دریں اثنا حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔






