9

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد شہریوں کا حکومت سے بڑامطالبہ 

(افشاں رضوان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پرشہریوں نے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف کامطالبہ کردیا۔
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگاہونے کے بعد سفر مزید مشکل ہوگیاہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 31 روپے 5 پیسےکے بڑے اضافے کے بعد کرایوں میں  اضافہ ہوجائے گا۔
شہریوں کاکہناہے کہ کمائی وہی ہے لیکن خرچے دگنے ہوگئے ہیں،پیٹرول نہیں جیب جل رہی ہے، حکومت کی جانب سے فوری ریلیف  فراہم کیاجائے۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کل ے بارشوں کا نیا سلسلہ ؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں،مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں