
(وقاص احمد) ویلنشیا ٹاؤن میں والدہ اور تین بچوں کی ہلاکت کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی علینا اور اس کے تینوں بچے امریکی شہری تھے۔
علینا اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم تھی اور یکم جولائی کو اہلِ خانہ سمیت لاہور آئی تھی۔
مزید پڑھیں:لاہور میں افسوسناک واقعہ، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے،تلاش جاری
ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر ناصر نے ویلنشیا ٹاؤن کے پی بلاک میں کرائے پر مکان لیا تھا، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ علینا ذہنی صحت سے متعلق ادویات استعمال کر رہی تھی۔
ناصر نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی نے مبینہ طور پر پہلے بچوں کو زہر دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔
پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔






