7

سیکیورٹی فورسز کی وانامیں بروقت کارروائی دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے وانامیں بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سےبچالیااور جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلےہی تباہ کردی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا ، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک خارجی جہنم واصل اور5 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم، شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل شروع
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں