
( امانت گشکوری) بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت 20 جولائی کو ہوگی۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عدالت کے روبرو مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے ملاقاتوں کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا تاکہ ملاقاتوں سے متعلق اختیار کیے گئے اقدامات اور مؤقف عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:3 بچوں کی پراسرار ہلاکت۔۔!والد کے بیان نے تفتیش کا رخ بدل دیا
عدالت آئندہ سماعت میں فریقین کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد درخواستوں پر مزید کارروائی کرے گی۔






