
(24 نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی مفاہمتی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں،صوبائی حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے تحریری معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
حکومتی کمیٹی کی سربراہ وزیر صحت بخت کاکڑنے جرگے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لواحقین کے تمام جائز مطالبات پر پالیسی کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہدا قوم کا سرمایہ ہیں، اہل خانہ کا احترام، کفالت اور فلاح حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے ، سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے 8 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی کا 44 واں اجلاس طلب،نوٹیفیکیشن جاری






