7

آزاد کشمیر میں  الیکشن کمیشن نے حلقہ LA-24 کے لیے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا

(حاشر احسن) آزاد جموں  کشمیر اسمبلی کے الیکشن  کی انتخابی مہم کے دوران  آزاد امیدوار زاہد یاسین کے انتقال کے سبب حلقہ LA-24 پونچھ و سدھنوتی-7 (بلوچ) میں 27 جولائی کو ہونے والا الیکشن منسوخ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔

آج الیکشن کمیشن نے حلقہ LA-24 کے لیے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق نئے امیدوار 21 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 جولائی کو ہوگی۔

درست امیدواروں کی ابتدائی فہرست 22 جولائی کو جاری ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مقررہ تاریخ تک دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلوں پر سماعت اور فیصلے الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

امیدوار مقررہ تاریخ تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انتخابی نشانات 30 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ 30 جولائی کو جاری ہوگی۔

حلقہ LA-24 میں پولنگ کی تاریخ بعد میں الگ نوٹیفکیشن کے ذریعے دی جائے گی۔

اس حلقہ میں  27 جولائی کے الیکشن کے لئے پہلے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں