(24 نیوز )فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہریلی گندم محفوظ کرنے والی گولیاں کھلا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ عائشہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں شوہر محمد عباس سمیت جعفر اور عمران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق عائشہ بی بی کی شادی تقریباً چار سال قبل محمد عباس سے ہوئی تھی۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھریلو تنازع کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر عائشہ بی بی کو گندم محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں، جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی کا 44 واں اجلاس طلب،نوٹیفیکیشن جاری






