
(24نیوز)وادی کاغان میں کلاؤڈ برسٹ سے سیری ندی بپھر گئی،ضلعی انتطامیہ کی جانب سے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔
ندی کی زد میں اکر تین تختہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،ضلعی انتطامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا ۔
نالے میں آنیوالے سیلاب سے لوگوں کے مال مویشی بھی نالےمیں بہہ گئے۔ مرکزی شاہراہ نیلم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور نیلم پولیس کی بھاری نفری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت بلوچستان نے ملازمین کے لیے7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور کرلیا






