
(24 نیوز) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین ہماری درخواست پر 22 جون سے مسلسل مارچ ملتوی کر رہے ہیں، مظاہرین کی اس روش کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیوں بعضد ہے معاملات کو طریقے سے کیوں نہیں ہینڈل کیا جا رہا، بلاول کی طرف سے رابطے کا بھی انہوں نے بڑا مثبت جواب دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انکی جہدوجہد کو سبوتاژ کر رہے ہیں، وہ کوئی سیاسی مطالبہ نہیں کر رہے اپنے بنیادی حقوق کی بات کر رہے ہیں، چارٹرڈ آف ڈیمانڈ اصل دستاویز ہے اسی کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں سوچنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اور سولر سے کم پیداوار کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ






