
(24 ںیوز )سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیاحوں کی گاڑی برساتی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو اہلکاروں اور ٹورزم پولیس نے گاڑی کو بحفاظت ریلے سے نکال لیا،گاڑی میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے،بروقت ریسکیو کارروائی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں اور ٹورزم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ریلے سے نکال لیا، جبکہ گاڑی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
کارروائی کے دوران ٹورزم پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی، سیاحوں کو موجودہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا، جبکہ برساتی نالوں، دریاؤں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حفاظتی رہنمائی بھی فراہم کی۔
ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کرکے ہی سفر کا آغاز کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اور سولر سے کم پیداوار کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ






