
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی طالبات کیلئے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کرادی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ طلبہ و طالبات میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی اداروں تک آسان اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت طالبات کو الیکٹرک بائیکس مفت فراہم کی جائیں گی، جبکہ طلبہ کو یہ بائیکس آسان شرائط پر سود سے پاک اقساط کے ذریعے دی جائیں گی۔
کون اہل ہوگا؟
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست دہندہ کا کم از کم 18 سال کا ہونا ضروری ہے،طالب علم یا طالبہ کسی ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہو اور ادارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ کے پاس پنجاب کا درست ڈومیسائل ہونا لازمی ہوگا، موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ بھی ضروری ہوگا، جبکہ درخواست دینے والا کسی رجسٹرڈ موٹر گاڑی کا مالک نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں روپے کی بچت کا پلان! حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
حکومت کے مطابق ایک خاندان سے صرف ایک فرد کو الیکٹرک بائیک دی جائے گی، چاہے ایک سے زائد بہن بھائی اس اسکیم کیلئے اہل کیوں نہ ہوں۔
درخواست دینے کا طریقہ
الیکٹرک بائیک اسکیم کیلئے درخواستیں صرف آن لائن پنجاب حکومت کے پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی، طلبہ کو اپنی شناختی معلومات درج کرکے رجسٹریشن یا لاگ اِن کرنا ہوگا، پھر آن لائن فارم مکمل کرکے مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
درخواست جمع ہونے کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ضروری دستاویزات
درخواست کیلئے درج ذیل دستاویزات درکار ہوں گی:
قومی شناختی کارڈ یا ب فارم
مزید پڑھیں:یااللہ رحم! 5.5شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں سے نکل آئے
تعلیمی ادارے کا بونافائیڈ سرٹیفکیٹ
پنجاب ڈومیسائل
ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ
پاسپورٹ سائز تصاویر
خاندان سے متعلق اضافی معلومات یا حلف نامہ
مزید معلومات اور درخواست میں معاونت کیلئے متعلقہ ہیلپ لائن 042-111-333-267 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔






