
(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں تعلیم، صحت، گورننس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
سرفرازبگٹی کاکہناتھا کہ بلوچستان میں امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتیں پھر بلندی پر! سونا اور چاندی مزید مہنگا: فی تولہ نرخ جان کر ہوش اڑ جائیں گے






