
(عابد چودھری)لاہور کی کینٹ کچہری(Lahore Cantt Court) میں سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی ، کیمپ جیل سے پیشی پر لائے گئے 4 ملزمان بخشی خانہ سے فرار ہوئے جس میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان کو کیمپ جیل سے پیشی کے لیے کینٹ کچہری میں منتقل کیا گیا تھا، ملزمان بخشی خانے کی گرل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
اطلاع ملنے کے باوجود متعلقہ پولیس اور افسران حرکت میں نہ آئے،ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی جبکہ تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
کینٹ کچہری کے بخشی خانہ سے ملزمان کے فرار ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی






