4

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند  کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

(24 نیوز) پاکستان کے دورہ پر آئی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند  نے  جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور پاکستان، کینیڈا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا، امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی گئی۔

پاکستان اور کینیڈا  نے  دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں