
(امانت گشکوری )چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی سے میرپورخاص کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، نوجوان محنت اور کردار کو اپنا شعار بنائیں،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، علم اور کردار سے آگےبڑھیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بڑے خواب دیکھیں محنت سے انہیں حقیقت بنائیں، نوجوان ہی پاکستان کی اصل طاقت، تعلیم اور تحقیق پر توجہ دیں،کامیابی کا راز محنت، دیانت اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے،مستقبل کے رہنما آج کے طلباء ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قوم کو باصلاحیت اور باکردار نوجوان درکار ہیں،پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیمی اداروں سے ہو کر گزرتا ہے،نوجوان اپنی صلاحیتیں قوم کی تعمیر کے لیے وقف کریں،اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اعلیٰ کردار بھی ضروری ہے،تحقیق، جدت اور مسلسل سیکھنے کا سفر نہ روکیں۔
یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی






