
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، تعیناتیاں، رخصت اور ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس مینجمنٹ گروپ، گریڈ 18 کی سیکشن افسر فضہ علی کو طویل عرصہ غیر حاضر رہنے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جبکہ وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر عمر فاروق رانا کو ڈی جی ڈویلپمنٹ وزارت صحت کا چارج تفویض کیا گیا ہے، گریڈ 17 کے افسر دلشاد حسین کو وزارت منصوبہ بندی سے تبدیل کر کے خزانہ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے پنجاب ماریہ سفیر کا تبادلہ کر کے انہیں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ادارے پاک ای پی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں،
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی تانیہ راشد کی ایک سال کی بغیر تنخواہ رخصت منظور کر لی گئی، انہیں 21 اگست 2026 سے بیرون ملک جانے کیلئے ایکس پاکستان لیو دی گئی ہے اور ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور گریڈ 22 کی افسر عنبرین رضا کی امریکہ جانے کیلئے 120 دن فل پے اور 145 دن ہاف ایوریج پے لیو منظور کی گئی ہے، رخصت کا اطلاق یکم اگست 2026 سے 22 اپریل 2027 تک ہو گا، مزید برآں، پی ٹی وی کی ڈرامہ اینڈ فلم اکیڈمی میں تعینات گریڈ 20 کے افسر سید عون محمد بخاری کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، علاوہ ازیں،
کے پی کے محکمہ تعلیم کے افسر نوازش علی کو ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پبلک پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹوز سندھ میں تعینات پاکستان پوسٹل گروپ کے گریڈ 19 کے افسر محمد اشرف کی ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں






