5

محکمہ اینٹی کرپشن نے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر کو گھر جانے کی اجازت دیدی

(قیصر کھوکھر)محکمہ اینٹی کرپشن نے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سات گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد ایم ایس میو ہسپتال کو گھر بھیج دیا گیا ،ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر کو آج سہ پہر تین بجے حراست میں لیا گیا تھا ،ایم ایس میو ہسپتال پر رشوت کا الزام ہے.

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر سے تفتیش کا پہلا سیشن مکمل کر لیا گیا ،ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر کے خلاف ابتدائی ثبوت اکٹھے کر لئے گئے ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ مزید ثبوت کی روشنی میں اگلے دو روز میں دوبارہ طلب کریں گے۔ 

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر سے مزید انکوائری جاری ہے ،ڈاکٹر مدبر نے دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کا ضمانت نامہ جمع کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 پیسے کمی ، ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مہنگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں