3

بلاسود قرضوں کی فراہمی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

(درنایاب) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے تحت جاری منصوبوں، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، بلال یاسین نے بتایا کہ بلاسود قرضوں کے حصول کے لیے 37 ہزار سے زائد افراد درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں درخواست گزاروں کی تعداد میں مزید نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

 کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جا رہا ہے، 5 لاکھ روپے قرض لینے والوں کو صرف 4700 روپے جبکہ 10 لاکھ روپے قرض پر 9300 روپے ماہانہ اقساط ادا کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:محکمہ اینٹی کرپشن نے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر کو گھر جانے کی اجازت دیدی

وزیر ہاؤسنگ کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام میں درخواست گزاروں کی تعداد 13 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر چکی جبکہ ایک لاکھ 74 ہزار 842 افراد میں تقریباً 226 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

بلال یاسین نے کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کے لیے نئی منزل یا اضافی کمرے کی تعمیر کی خاطر چند ہزار روپے ماہانہ ادائیگی بڑا بوجھ نہیں ہوگی، پنجاب میں عوامی سہولت، فلاحی اقدامات اور سستے رہائشی منصوبوں کے وعدے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں