4

ترکش ایئر لائنز کی  ایشیا اور جنوبی امریکہ  میں بڑی خریداریوں کا تیاریاں!

(ویب ڈیسک )ترکیہ کی قومی ایئرلائن ‘ترکش ایئر لائنز’ نے اپنی عالمی پہنچ اور نیٹ ورک کو مزید بڑھانے کے لیے ایشیا اور جنوبی امریکہ (لاطینی امریکہ) کی ایئر لائنز میں حصص خریدنے اور دیگر مواقع تلاش کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں ترکش ایئر لائنز کے چیئرمین مراد شاکر نے کہا کہ ایئرلائن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے قدم مزید مضبوط کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں ہسپانوی فضائی کمپنی  ایئر یورپ  میں اقلیتی حصص  خریدنے کے معاہدے کے بعد اب کمپنی کی نظریں ایشیا، فار ایسٹ، یورپ اور لاطینی امریکہ کے وسیع افق پر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال سنگین،کئی علاقے دریا برد ،خوفناک مناظر سامنے آ گئے!

 استنبول پر مبنی یہ ایئرلائن پہلے ہی دنیا کے سب سے زیادہ ممالک کے لیے پروازیں چلانے کا اعزاز رکھتی ہے۔

 چیئرمین مراد شاکر کے مطابق، نجی ایئر لائنز میں ہدف پر مبنی سرمایہ کاری کے ذریعے کمپنی مختلف براعظموں میں اپنے بین الاقوامی روٹس اور فلائٹ آپریشنز کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں