
(24نیوز)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی پابندی ہے، تجویز ہے کہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے اور سچ کو سامنے لایا جائے، آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، یہ اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے اچھا تاثر نہیں گیا، امید ہے مولانا صاحب اپنے بیان پرغورکریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ذاتی سواری کا خواب پورا کریں! صرف 125 روپے روزانہ بچت سے موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع






