3

الیکٹرک سگریٹ اور ویپ استعمال کرنیوالےہوشیار نئی ایکسائز ڈیوٹی نافذ

(کلیم اختر)الیکٹرک سگریٹ کٹس اور ویپ استعمال کرنے والے صارفین ہو جائیں ہوشیار، کیونکہ ای لیکوئڈز کو پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ویپ میں استعمال ہونے والے مائع پر نئی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ای،لیکوئڈز پر اب 16 ہزار 500 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی، یہ نئی ڈیوٹی وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 میں 30 جون 2026 تک کی گئی ترامیم کے تحت نافذ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:انجمن تاجران مظفرآباد کی ہڑتال کی کال مسترد، کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان

نئے ٹیکس نظام کے بعد ای لیکوئڈز تیار کرنے والے، درآمد کنندگان اور سپلائرز کو نئی ٹیکس شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، جبکہ انہیں اپنی کاروباری سرگرمیاں نئے قواعد کے مطابق ترتیب دینا ہوں گی،ایف بی آر نے ایکسائز ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے مختلف مصنوعات پر ڈیوٹی کے نظام کو بھی اپڈیٹ کیا ہے، حکام کے مطابق ٹیکس نظام میں یہ تبدیلیاں وفاقی محصولات میں اضافے کی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں۔

نئی ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد الیکٹرک سگریٹ اور ویپ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، صنعت سے وابستہ حلقوں نے بھی نئی ڈیوٹی کے باعث صارفین کی طلب، مارکیٹ کے رجحانات اور کاروباری اثرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ای  لیکوئڈز کو ایکسائز ڈیوٹی کے دائرے میں شامل کرنے کو ویپ مارکیٹ کے لیے ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں صارفین اور کاروباری افراد دونوں پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں