(انور عباس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پاکستان کی آئندہ سفارتی مصروفیات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی ترجیحات کے مؤثر فروغ اور بین الوزارتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا،اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کو قریبی رابطہ اور جامع تیاریوں کی ہدایت کی ،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے مؤثر تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جائے۔
علاوہ ازیں ،وزارتِ خارجہ کو آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : نورین نیازی کا بیان ذاتی رائےہے،پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں؛بیرسٹر گوہر






