7

الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گانوازشریف

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا،میں وزیراعظم نہ بن سکا تو ہر 3 ماہ بعد آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کیا کروں گا،

مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ کشمیر کےساتھ میرا دلی لگاؤ ہے ،دریائے جہلم کےساتھ ساتھ مانسہرہ سے مظفرآباد تک موٹروے بننی چاہیے،میرے لیے آزادکشمیر اتنا ہی اہم ہے جتنا پنجاب،آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے ،مریم کوکہا ہے جو پنجاب میں کررہی ہو ویسا ہی مظفرآباد میں بھی کرو۔

صدر ن لیگ کاکہناتھا کہ الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا،میں وزیراعظم نہ بن سکا تو ہر 3 ماہ بعد آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کیا کروں گا، ان کا کہناتھا کہ مظفرآباد میں 15 موبائل ہسپتال بھیجیں گے ،مظفرآباد کیلئے 10 گرین لائن بسیں بھیجیں گے ،

نوازشریف کاکہناتھا کہ ہمیں حکومت ملی تو پچھلی ساری کسریں نکال دیں گے ، میں اپنے عوام کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتا، حکومت ملی تو آزادکشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھائیں گے ، اللہ کے فضل سے جو میں کہتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں