
(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ روح ، خون اور دل سے کشمیری ہوں ، مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے ۔
مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں نسلوں سے بھی کشمیری ہوں ،مریم نوازشریف آج اپنے گھر آئی ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی محبت اور دعائیں کبھی نہیں بھول سکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ 2021کے الیکشن میں ہماری 17 جیتی سیٹیں چھین لی گئیں ،کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے ،کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے جتھوں نے آپ کے ہاتھ میں ڈنڈے تھما دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جتھے کبھی آپ کے دوست نہیں ہوسکتے ،ن لیگ کو حکومت ملی تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل جائے گی،آزادکشمیر کےطلبا کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیں گے ،لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد کو دیکھ لو اور ترقی دیکھو،نوازشریف کی حکومت جہاں سے ختم ہوتی ہے وہاں ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنا خون پسینہ عوام کے لیے بہاتے ہیں جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں ،جہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے وہاں کے حالات دیکھ لو اور جہاں کسی اور کی حکومت ہے وہاں کے بھی حالات دیکھ لو ، حالات میں یہ فرق کیوں ہے یہ فرق نواز شریف اور ن لیگ ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت جہاں سے ختم ہوتی ہے وہاں ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے ،پنجاب کے چپے چپے پر ترقی ہے ،300 نواز شریف اسکول بن رہے ہیں ، جب تک آزاد کشمیر کے ہر بچے کو مفت تعلیم نہیں ملے گی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،کچھ لوگ یہاں آکر تقریریں کررہے ہیں ، گلے شکوے کررہے ہیں ، الزام لگا رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں احترام سے پوچھتی ہوں آپ کس کی شکایت کررہے ہیں ، یہاں حکومت آپ کی ہے ،مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں تحفہ لے کرآئی ہوں ،مظفرآباد کےعوام کواسپتال جانا نہیں پڑے گا،اسپتال خود آپ کےپاس آئے گا،اپنا گھراپنی چھت اسکیم کےتحت پنجاب میں 2 لاکھ گھر بن چکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت اسکیم آزاد کشمیر میں بھی لے کرآئیں گے ،انہوں نے مجھے نوازشریف کےسامنے گرفتار کیاتاکہ کشمیر نہ جاسکوں ،اب آپ کو اسپتال نہیں جانا پڑے گا ، اسپتال پہوں پر چل کر خود آپ کے پاس آئے گا ،آزادکشمیر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سڑکیں بنائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نوازشریف کینسر اسپتال بن رہا ہے ،نوازشریف کینسر اسپتال ایک ہزار بیڈ کااسپتال ہے ،چاہتی ہوں مظفرآباد کے لوگوں کو علاج کیلئے باہر نہ جانا پڑے ،آزادکشمیر کے طلبا کے لیے 5 ہزار لیپ ٹاپ لے کرآئی ہوں ،آزادکشمیر کے طلبا نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی ہے تواس کیلئے بھی فکر مند نہ ہوں،نوجوانوں کے لیے 2 ہزار اسکالر شپ لے کر آئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم اپنا خون پسینہ عوام کیلئے بہاتے ہیں جو وعدے کرتے ہیں پورے کرتے ہیں ،ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا آزاد کشمیر بھی ہونا چاہے ، پنجاب میں 7 لاکھ افراد کو دل اور کینسر کی دوائیاں گھر کی دہلیز پر ملتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






