
(ارشاد قریشی)بانی پی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی،ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی،35 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات جیل مینوئیل کے مطابق کروائی گئی۔
جیل ذرائع دونوں کے درمیان ملاقات ختم ہونے پر بانی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






