
(24 ںیوز )پاکپتن کے گاؤں 33 ایس پی کے قریب چک دھاونہ میں بارش کے باعث رہائشی مکان کی چھت گر گئی، افسوسناک حادثے میں دو معصوم بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔
پاکپتن کے گاؤں 33 ایس پی کے قریب چک دھاونہ میں بارش کے باعث رہائشی مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 9 سالہ نور فاطمہ اور 7 سالہ عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ نسرین بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے بچوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو نکالا،ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






