
(انور عباس) جرمنی میں دریائے نیکر کے کنارے علامہ اقبال اور گوئٹے کی یاد میں پروقار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ادبی تقریب و مشاعرے میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے طور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب اور مشاعرے کی صدارت جرمنی کی معروف شخصیت سید اقبال حیدر نے کی،تقریب میں وسیم بٹ ممبر پارلیمنٹ سٹی کونسل ہائیڈلبرگ اور پروفیسر ہنس ہرڈر سمیت دیگر اہم شخصیات نےبھی شرکت کی۔
ادبی تقریب سے پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیارِ غیر میں اردو ادب اور ثقافت کی ترویج کے لیے ادبی محفلیں اہم سنگِ میل ہیں،ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں “علامہ اقبال چیئر” کی بحالی آخری مرحلے میں ہے،علامہ اقبال چیئر کی بحالی سے پاک جرمن تعلیمی و ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تقریب میں خصوصی طور پر علامہ اقبال کے ہائیڈل برگ اور دریائے نیکر سے تاریخی تعلق پر روشنی ڈالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹے کے دوران 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوئےمون سون بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری






