3

اسحاق ڈار 23 جولائی کو فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کرینگے

(24 ںیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 23 جولائی کو فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی  نے بتایا کہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ پر پاکستان کا مؤقف اُجاگر کریں گے،اسحاق ڈار فلپائن کے وزیرِ خارجہ سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

طاہر حسین اندرابی کے مطابق آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، پاکستان 2004 سے آسیان ریجنل فورم کا رکن ہے اور علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوران  یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں