4

فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹ رہی ہے : شرجیل انعام میمن

(24 ںیوز )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں، آئندہ بھی مسترد کریں گے،جعلی مینڈیٹ کے سہارے اقتدار پر قابض جماعت کشمیری عوام کے حقوق کی علمبردار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہفارم 47 کی پیداوار جماعت کی اپنی سیاسی تاریخ عوامی مینڈیٹ کی توہین سے بھری پڑی ہے،جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے، اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

وزیر سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی  طرح ہمارے کشمیری بھائی بھی فارم 47 کی پیداوار جماعت کو مسترد کردیں گے،مت بھولیں کہ آج بھی پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے،پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور حقیقی عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہہماری سیاست کا مرکز اقتدار نہیں بلکہ عوام کا اعتماد اور خدمت ہے،عوام ہر انتخاب میں جعلی مینڈیٹ کی سیاست کو مسترد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں