
(محمد حسن خان)ایف آئی اے حیدرآباد نے بجلی چوری میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، حیسکو کے2 ملازمین کو بھی غفلت اور سہولت کاری کے الزام کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ماتلی تعلقہ ہسپتال کی مخصوص بجلی لائن سے غیر قانونی کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی،ہسپتال کی 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے والی لائن سے کمرشل عمارت کو بجلی دی جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران میڈیکل اسٹور، ٹیوشن سینٹر اور گارمنٹس شاپ کو غیر قانونی بجلی فراہمی پکڑی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






