3

پاکستان اور ایران کا تعلیم سائنس تحقیق میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

(24 ںیوز)پاکستان اور ایران نے تعلیم، سائنس، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کر دیا, وفاقی وزیر تعلیم نے ایرانی وزیرِ سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین سیمائی صراف سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

پاکستان اور ایران  نے  جامعات، تحقیقی اداروں اور تعلیمی مراکز کے مابین تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا،  دونوں ممالک نے اساتذہ کی تربیت، نصاب، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعلیم اور تعلیمی ٹیکنالوجی میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

 طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی کانفرنسوں اور وظائف کے پروگراموں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر نے پاکستان ایران مشترکہ کمیشن کے تعلیمی فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں ممالک نے تعلیمی اداروں کے درمیان مستقل روابط کو سائنسی و تکنیکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا،  ایرانی وزیرِ سائنس نے حکومتِ پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے تعلیمی و سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 پاکستان اور ایران نے تعلیم، تحقیق، اختراع اور جدید سائنسی شعبوں میں نئی شراکت داریوں کے آغاز پر اتفاق کیا،  دونوں برادر ممالک نے عوامی روابط، علمی تبادلوں اور پائیدار ترقی کے لیے تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں