3

رائیونڈ بائی پاس مانگا منڈی پر 2 فیکٹری کوسٹرز میں تصادم، 21 زخمی، سی ٹی او لاہور کا نوٹس

(فاران یامین)لاہور میں رائیونڈ بائی پاس مانگا منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو فیکٹری کوسٹرز بس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ایک کوسٹر الٹ گئی جبکہ دوسری کو شدید نقصان پہنچا، تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے حادثے میں ملوث دونوں ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ایران پر حملے گیارہویں روز بھی جاری، مختلف شہروں میں دھماکے، تہران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اوورسپیڈنگ، غفلت یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں کیونکہ محفوظ ڈرائیونگ ہی قیمتی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں