
(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کا ردعمل آگیا۔
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
ملک شہزاداعوان کا کہنا ہے کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، کہا کہ کوئی ریلیف نہ ملا توپاکستان بھر کی ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہڑتال کی کال، لاہور میں 375 پٹرول پمپس پر فروخت معطل






