
(24نیوز)پنجاب میں آندھی اور بارشوں سے 24 گھنٹوں کے دوران ہونےوالے جانی و مالی نقصات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق پنجاب میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں بارش سے مختلف حادثات میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ14 زخمی ہوئے ہیں،پاکپتن میں بارش سے مکان کی کچی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ساہیوال اور ہڑپہ میں چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے,لاہور میں بند روڈ گلشن راوی کے قریب چھت گرنےسے 4 افرادزخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیوکے مطابق گوجرانوالہ کامونکی، انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا،منڈی بہاؤالدین میں بارش کے باعث مختلف دیہاتوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ،اسی طرح بہاولنگرمیں خان بابا روڈ الجنت چوک کے قریب شیڈ گرنے سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ میں بارش کے باعث ٹی آر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:آج بھی بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
مری و کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔






