
(24نیوز)پی ڈی ایم اے نےدریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے،دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پربھی نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
کالاباغ پر پانی کابہاؤ 3 لاکھ 17 ہزارجبکہ چشمہ پر 2 لاکھ 295 ہزار کیوسک ریکار ڈ کیا گیا ہے،مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاو نارمل ہے،نالہ بئیں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈی جی عمر عباس میلہ کے مطابق دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ، حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی ,شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،دریاؤں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں ،دریاؤں کی کراسنگ کیلئے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں دریاؤں ندی نالوں میں ہرگز نہانے مت دیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج بھی بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کےقریب رہائش پذیر افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدا یت کردی ہے۔






