9

مستونگ میں سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ 

(عیسیٰ ترین)مستونگ میں  سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی بلال احمد ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ ہواہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی مستونگ بلال احمد ایڈووکیٹ  ڈی سی روڈ پر گھر سے نکل رہے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
 پولیس زرائع مستونگ  کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں متعدد گولیاں لگیں، تاہم بلال احمد ایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کے ناقص تفتیشی نظام اور احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پراظہاربرہمی
 پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں