3

ٹریفک لائسنس کے حوالے سے اہم فیصلہ

(علی ساہی)ٹریفک لائسنس کے اجراء کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کاکہناہے کہ ٹریفک لائسنس میں کرپشن برداشت نہیں ہوگی،اب لائسنس صرف میرٹ پر بنیں گے،لائسنسز کے اجراء میں شکایات آنے پر متعلقہ ضلعی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
قبل ازیں صرف لائسنسنگ سنٹرز کے انچارج اور عملے کے خلاف کارروائیاں کی جارہی تھیں،بدعنوانی کی شکایات کے ذمہ دار عملہ کے ساتھ سپروائزری افسران بھی ہیں،لائسنسنگ انچارج اور عملے کے خلاف متعلقہ آر پی اوانکوائری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپورٹ تنظیموں نےملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیدیا
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق ضلعی افسرکےخلاف ٹریفک ہیڈ کوارٹرانکوائری کرےگا،لائسنسنگ سنٹرز کو ہیڈ آفس کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے،صرف میرٹ پر اجرا کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،لاہور سمیت پنجاب کے تمام ضلعی افسران کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں