
(24نیوز)پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کیلئے امریکا سے تعاون کی درخواست کردی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات میں بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹوں تک رسائی اور خود مختار کریڈٹ ریٹنگز میں اضافے پر مبنی مارکیٹ رسائی کے حوالے سے بھی تعاون کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
دونوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کےفروغ ،امریکی سرمایہ کار ی میں اضافے اور اسٹریٹیجک منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب کی امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات
محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمد ات پر مبنی گروتھ سے آگاہ کیا،وزیر خزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔






