2

پختونخوا حکومت نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا  حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے آج  کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 3 سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو بانی کی رہائی کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے

صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نئی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے تمام حکومت مخالف  جماعتوں اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے بات چیت کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر  جا کر اعلان شدہ احتجاجوں میں شامل ہونے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی عدم موجودگی اور پارتی کی احتجاج کرنے کی موجودہ حکمت عملی کے متعلق سوالات کے جواب میں شفیع جان نے بتایا کہ دو ہفتےپہلے علیمہ خانم نے خود واضح کر دیا تھا کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں گی۔  علیمہ خانم کی اس ہدایت کے بعد  گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی، فرانس نے بل منظور کر لیا 

نورین نیازی کی متنازعہ پوڈ کاسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے  وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ بیان ان کا ذاتی خیال اور مؤقف تھا، اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اظہار اڈیالہ جیل کے باہر کیا ہے۔

صوبہ کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا کے نمائندوں سے  گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو 3 سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو بانی کی رہائی کے لئے شروع ہونے والی  تحریک بانی کی رہائی سے ہی ختم ہو گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں