
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اوگرا سے نشست اور ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کردیا جبکہ پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیلرز کے مارجن کے معاملے پر اوگرا کے ساتھ جلد نشست ہوگی جب کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پٹرولیم کے نظام میں شفافیت لانا ہے اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ڈیلرز کے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے پٹرولیم ڈیلرز کے دیرینہ مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعدبڑا اعلان






