
(عمر خطاب یوسفزئی) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی کالام ہل ٹاپ روڈ کو ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایت پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر کلیئر کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے فوری بعد مشینری اور عملے کو موقع پر روانہ کیا گیا جہاں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر سڑک کو مختصر وقت میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
سیاحوں اور مقامی آبادی کو محفوظ اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر وقت متحرک ہے جبکہ مون سون کے دوران سڑکوں کی مسلسل نگرانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملہ الرٹ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کے درجنوں علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد دورانیہ کے لئے بجلی بند رہے گی






