3

خواجہ آصف کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو کی تنقید پرجواب

(24نیوز) خواجہ آصف کا  میرپور اور راولا کوٹ کے متعلق بیان مسلم لیگ ن کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ آج بلاول بھٹو کی میر پور جلسہ میں خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان پارٹی یا حکومت کی پالیسی نہیں ان کی ذاتی رائے ہے۔

واضح رہے کہ میرپور میں جلسے سے خطاب میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد جلسے میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان کی مذمت نہیں کی ، کشمیری عوام کو ووٹ دے کر دکھانا ہوگا کہ وہ اس بیان کے خلاف ہیں۔

گلگت بلتستان کو سنوارنے کا کہنے والے پہلے قصور کو تو لاہور بنالیں، بلاول کی ن لیگ پر  سخت تنقید کے متعلق نیوز چینل کے نمائندہ کے سوالات کے جواب میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا  کہ حقوق کے نام پر عوام کو اشتعال دلانا قابل مذمت ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بربادی کرپشن اور ٹوٹی سڑکیں چاہتے ہیں تو کشمیری ن لیگ کو ووٹ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں